بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی اے کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع راجوری کے کیری علاقے میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی جوانوں کی پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہی۔
ایجنسی کے مطابق پاکستانی فوج نے قریباً 7 بجے فائرنگ شروع کر دی تھی۔
راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی - پاکستانی فوج نے خلاف ورزی کی
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔
راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کیا۔
اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے مابین حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی معطل ہے۔