اردو

urdu

NIA Raids in Poonch پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا

By

Published : Oct 14, 2022, 12:24 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 1:15 PM IST

این آئی اے کی ایک ٹیم نے پونچھ کے ساوجیاں دھنہ علاقے میں چھاپہ مارا اور اس دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ NIA Raid in Poonch

پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا
پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا

جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح چھاپے کے دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جمعہ کی صبح پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں دھنہ علاقے میں چھاپہ مارا اور اس دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ شخص کے پاس سے دو موبائل فون بھی ضبط کیے گیے ہیں۔ جسے پولیس تھانہ منڈی میں لے جایا گیا ہے۔ جہاں اس شخص کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ National Investigation Agency raid in Poonch

پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا

یہ بھی پڑھیں: NIA Raids in JK جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اکتوبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ تلاشیاں عسکریت پسندی کی فنڈنگ ​و دوسرے معاملات کے حوالے سے کی تھی۔ NIA raids multiple Locations in jk

یو این آئی

Last Updated : Oct 14, 2022, 1:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details