جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت محکمہ صحت میں کام کرنے والے عارضی ملازمین نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے باہر احتجاج کیا۔ Protest outside Jammu Medical College
احتجاج کر رہے ملازمین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی عارضی ملازمت کی مدت میں توسیع کیا جائے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے انہیں آج سڑکوں پر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کرنے والی ایک کورونا واریئر نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ہم نے اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر کام کیا لیکن آج انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔