نیشنل پھنترز پارٹی کے جنرل سکریٹری یش پال کونڈل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' جموں خطے میں انٹرنیٹ بند ہونے سے تاجر برادری، طلبہ و طالبات اور بینکنگ کے ساتھ منسلک لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پینتھرز پارٹی کا انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ - جموں پریس کلب
جموں پریس کلب میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں خطے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پینتھرز پارٹی کا انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ' ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ خدمات کو جموں میں جلد از جلد بحال کیا جائے۔'
واضح رہے کہ 5 اگست کو ریاست جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہے اور آج تک بحال نہیں کی گئی۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:32 PM IST