جموں میں آج دوسرے روز نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام قرار دینے کے خلاف مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے سر منڈوا کر انوکھا احتجاج کیا۔
نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر جسروٹ منکوٹیہ نے دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بال منڈوائے۔
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر جسروٹ منکوٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم نے مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے حلف لیا کہ ہم ریاست جموں و کشمیر کو اس کا درجہ واپس دلانے کے عہد کے پابند ہیں۔'