جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جارہی مسلسل کوششوں کے درمیان گورنر ستیہ پال ملک نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرکے کہا'کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے'۔
بتا یا جا رہا ہےکہ گورنر نے وزیر اعظم کے ساتھ ریاست میں مختلف ترقیاتی پروگراموں اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔