اردو

urdu

ETV Bharat / city

کٹھوعہ: وزیرصنعت ڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا

مرکزی وزیرِصنعت ڈاکٹرمہیندر ناتھ پانڈے کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر صرف خود کفیل کی حد تک محدودو نہیں رہے گا بلکہ ترقیاتی مرکز کے طورپر سامنے آئے گا

مختلف منصوبوں کا افتتاح
مختلف منصوبوں کا افتتاح

By

Published : Sep 24, 2021, 12:23 PM IST


مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کے کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کا مرکزی وزیر صنعت ڈاکٹرمہیندر ناتھ پانڈے نے دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے 25.59 کے روپیہ کے صرفہ سے تعمیر کردہ دو پی ڈبلیو ڈی،ایک پی ایم جی ایس وائی سڑک سمیت مجموعی طورپر پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر صرف خود کفیل کی حد تک محدودو نہیں رہے گا بلکہ ترقیاتی مرکز کے طورپر سامنے آئے گا

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے متعدد اقدام اٹھا ئے ہیں

اس موقع پر انہوں نے محکمہ جل شکتی کی دو اپ گریڈڈ واٹر سپلائی اسکیمز کابھی سنگ بنیاد رکھا۔ب تایاجارہا ہے کہ 1.96 روپے کی تخمینہ سے یہ عمارت بہت جلد مکمل ہوگی۔

اس موقع پر اُنہوں نے پانچ ایسے افراد کو ٹریکٹر دیا جنہوں نے محکمہ زراعت کی فارم میکانائزیشن اسکیم کے تحت دو لاکھ روپے سبسڈی حاصل کی تھی۔

ڈاکٹر پانڈے نےمحکمہ باغبانی کی ایس ایم اے ایم اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والے کو منظور ی نامہ بھی دیا جس کے تحت کسان فارم مشینری بینک قائم کرنے کے لئے زراعت کے لئے ضروروت کی اشیاء خرید سکتے ہی۔

وزیر نے لاڈلی بیٹی اسکیم سے مستحقین کے والدین کے درمیان پاس بک بھی تقسیم کیا

مرکزی وزیر صنعت نے محکمہ محنت کے ذریعے رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کے وارڈوں کو 10.15 لاکھ روپے کا تعلیمی اِمداد چیک بھی دیا ۔

اُنہوں نے وفات رجسٹر ڈ کنسٹرکشن ورکروں کے دو لواحقین کو 2.05 لاکھ روپے کی اِمداد بھی دی۔

ڈاکٹر پانڈے نے مختلف محکموں کے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا جن میں مختلف سرکاری محکموں اور مقامی صنعتی یونٹوں کی مصنوعات، اسکیمز اور دیگر نمائشوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر نے اسٹالز میں شرکت کرنے والے محکموں کے عملوں کی کوششوں کی ستائش کی تاکہ وہ اپنی نمائشوں کو وزیٹر فرینڈلی انداز میں پیش کریں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ضلع کے صنعتی اور ترقیاتی منظر نامے پر روشنی ڈالی اور کٹھوعہ کا ڈسٹرکٹ پروفائل پیش کیا۔

ڈی ڈی سی کی چیئر پرسن مہان سنگھ اُمید ظاہر کی کہ ضلع کے دیگر حصوں میں مزید صنعتی کمپلیکس قائم ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں معیاری ترق کی خواہاں ہے تاکہ اپنے لوگوں کی ہمہ جہت سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ” ممکن “ جیسی اسکیم حکومت کی جانب سے چلائی جارہی ہیں تاکہ نوجوانو ں خود روزگار کے مواقع سے فائدہ اُٹھاسکیں۔

اُنہوں نے مزید کہا،” ضلع کٹھوعہ میں بڑے اور چھوٹے صنعتی یونٹوں کی وسیع امکانات ہیں جو مقامی لوگوں کے لئے روزگار کی راہ ہموار کرے گی۔

وزیر نے کٹھوعہ میں 500کروڑ روپے کے بائیو ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ کو کھولنے کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں صنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ یوٹی کی معاشی کامیابیاں نئی بلندیوں کو چھوئے۔

اِس سے قبل گھٹی میں سیڈ کو اِنڈسٹریل سینٹرکے دورے کے دوران وزیر نے جموںوکشمیر میں صنعتوں کو راغب کرنے کے لئے جدید خطوط پر تیار کئے گئے نئے تعمیر شدہ اثاثوں کا معائنہ کیا۔ وزیر نے سیڈ کو آفس کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگایا۔اُنہوں نے کٹھوعہ انڈسٹریل ایریا میں چناب ٹیکسٹائل مل یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور اس کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:مرکزی وزیر ضلع شوپیاں کے دو روزہ دورے پر

ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسن،صنعت کار، میونسپل ممبران اور سرپنچوں کے نمائندوں نے بھی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر نے تیقین دِلایا کہ منتخب نمائندوں او رصنعت کاروں کی طرف سے اُجاگر کردہ مسائل کو مناسب فورمز کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ بعد میں وزیر نے ضلعی اِنتظامیہ کے زیر اہتمام ” آزادی کا امرت مہااُتسو“ تقریبات کے تحت طلباءاور نوجوانوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھائی۔بعد ازاں وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت طلباء اور نوجوانوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details