محبوبہ مفتی نے حیدر پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہورہی ہے کہ پولیس نے عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع ر وک دیا ہے۔
انہوں نے پولیس پر بے قصور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہیں کراس فائرنگ میں ہلاک کیا جارہا ہے اور عسکریت پسندوں کے مددگار قرار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار روپیے پر نوکری کرنے والے نوجوان کو عسکریت پسندوں کا مددگار بتایا جارہا ہے جب کہ اس کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ انہوں نے حکومت پر کشمیریوں کو دبانے کی ناکام کوشش کا بھی الزام عائد کیا۔