اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: فائرنگ میں دو بھائی ہلاک - firing jamm

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آپسی جھگڑے کو حل کرنے کے دوران ہوئی فائرنگ میں دو بھائی موقعہ پر ہی لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 7, 2021, 10:41 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ جموں میں ازدواجی تنازعہ پر مبینہ طور پر کی گئی فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع کٹھوعہ کا رہائشی روہت کمار اپنے بھائی امت کمار کے ساتھ جموں کے چوادی علاقہ میں اپنی بیوی کےساتھ ہوئے جھگڑے کو ختم کرنے کے لئے آیا ہوا تھا تاہم اس دوران ہوئی بحث کے دوران روہت کمار کی بیوی کے بھائی کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دونوں بھائی موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تین سے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ملزم ارون کھلر کو گرفتار کیا گیا پولیس نے دو ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ بعد میں لاشیں آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details