اردو

urdu

ETV Bharat / city

During Search Operation Explosive Recovered: 'جموں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد' - جموں میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف Militant Organization TRF کی طرف سے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر ڈرون کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کی اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور ایس او جی نے آر ایس پورہ کے ارینہ علاقے میں جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود سے بھرے تین ڈبے جنہیں دوران شب ڈرون کے ذریعے ڈالا گیا تھا، کو بر آمد کیا گیا۔

جموں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد
During Search Operation Explosive Recovered

By

Published : Feb 24, 2022, 6:07 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں جمعرات کو ایک تلاشی آپریشن search Operation کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں دوران شب ڈرون کے ذریعے ڈالے جانے والے اسلحہ و گولہ بارود کے تین ڈبے برآمد کئے گئے۔

During Search Operation Explosive Recovered
پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون سرگرمی Drone Activity اور عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کی طرف سے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر ڈرون کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کی اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور ایس او جی نے آر ایس پورہ کے ارینہ علاقے میں جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ 'تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود سے بھرے تین ڈبے جنہیں دوران شب ڈرون کے ذریعے ڈالا گیا تھا، کو بر آمد کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین ڈیٹو نیٹر، تین آئی ای ڈی، تین دھماکہ خیز بوتلیں، ایک پستول، دو میگزین، چھ گرینیڈ، س70 گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹی آر ایف ایک بڑا ملیٹنسی منصوبہ بنا رہی تھی، جس پر جموں و کشمیر کے مستعد جوانوں نے پانی پھیر دیا ہے'۔ بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ارینہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کی علی الصبح آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک ڈرون کو دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details