جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ کے انجول میں گذشتہ شام سات بجے پیش آئے سڑک حادثہ میں دو کم عمر لڑکے زخمی ہوگئے
بتایاجارہا ہے کہ اویناش شرما نما کم عمر لڑکا تیزرفتاری موٹر سائیکل چلارہاتھا ۔موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے وہ بائیک پر قابو نہ پاسکا ۔جس کی وجہ سے وہ ایک نالہ میں گرگیا ۔اویناش کے ساتھ آشیش شرما اور سمت نامی دو لڑکے بھی بائیک پر سوار تھے۔
ڈاکٹر رویندر نے بتایا کہ سمت اور اویناش شرما کی حالت تشویشناک ہے ۔اور انہیں جموں میڈیکل کالج میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔جبکہ آشیش شرما معمولی چوٹ لگی ہے اسے ڈسٹرکٹ اسپتال کشتواڑ میں داخل کیا گیا ہے۔