وہیں آج انتظامیہ نے جموں میں ریاستی رہنما چودھری لال سنگھ، سابق نیشنل کانفرنس کے رہنما سرجیت سنگھ سلاتھیہ اور نیسنل کانفرنس کے رہنما دویندر رینا کو بھی گھروں میں نظر بند کیا ہے۔
جموں میں کئی سیاسی رہنما نظر بند
وادی کشمیر میں مین اسڑیم پارٹیوں کے سربراہان کو گذشتہ دو روز سے گیسٹ ہاؤس میں قید رکھا گیا ہے جن میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبدللہ، پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد غنی لون شامل ہیں۔
جموں میں کئی سیاسی رہنما نظر بند
قابل ذکر ہے کہ چودھری لال سنگھ کشمیر مخالف ہیں جو آئے روز پریس کانفرنس کے دوران کشمیر کے خلاف بیان دیتے رہتے ہیں۔ دویندر رینا مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان جیتندر سنگھ کے بھائی ہیں۔