اردو

urdu

ETV Bharat / city

World Disability Day:یومِ معذور کے موقع پر جموں میں معذور افراد کا احتجاج - معذور افراد کے فلاح و بہبود

عالمی یومِ معذورWorld Disability Day کے موقع پر جموں میں معذور افراد کی جانب سے احتجاج Disabled People Staged Protests in Jammu کیا گیا۔معذور افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کو دی جانی والی سہولیات کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے،تاکہ انہیں درپیش مسائل سے چھٹکارا ملے۔

:یومِ معذور کے موقع پر جموں میں معذور افراد کا احتجاج
:یومِ معذور کے موقع پر جموں میں معذور افراد کا احتجاج

By

Published : Dec 4, 2021, 5:07 AM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب Jammu press Club میں عالمی یوم معذور کے موقع پر معذور افراد نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران معذور افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینرس لئے نعرہ بازی کی۔

یوم معذور کے موقع پر جموں میں معذور افراد کا احتجاج
احتجاج کے دوران معذور افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے فلاح و بہبود Welfare of persons with disabilities اور انہیں نوکریاں فراہم کرانے کے لیے متعدد قانون بنائے جاتے ہیں اور مخصوص تحفظات بھی دی جاتی ہیں مگر اس کا زمینی سطح ہر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معذور افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

احتجاجی افراد نے جموں و کشمیر انتطامیہ J&K Administration سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو وہ تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کو حکومت کی جانب سے دی جاتی ہی۔


مزید پڑھیں:World Disability Day:سرینگرمیں عالمی یومِ معذورپر مخصوص افراد کا حتجاج


ہم آپ کو بتادیں کہ ہر سال 03 دسمبر کو عالمی سطح پر معذور افراد کا دن اس مناسبت سے منایا جاتا ہے کہ ان افراد پر حکموتیں خصوصی توجہ مرکوز کر کے ان کی معاشی، اخلاقی وسماجی سطح پر معاونت کرئے، تاکہ یہ لوگ زندگی کے آخری سانس تک احساس محرومی کا شکار نہ ہو سکیں۔

دنیا میں معذور افراد کے کل تیرہ اقسام ہیں تاہم انہیں سمیٹ کر چار اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ان میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد دوسرے نظر سے معذور افراد تیسرے جسمانی معذور افراد اور چوتھی قسم میں ذہنی پسماندہ افراد شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details