واضح رہے کہ منگل سے ہی محکمہ ارضیات کے طلباء اور پروفیسرز ایچ او ڈی کے ذریعہ انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں ہڑتال پر بیٹھے تھے اور آج جے یو انتظامیہ نے طلبا کے مسلسل احتجاج کے بعد ایچ او ڈی اوتار سنگھ جسروٹیا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
جموں کے طلبا کا مظاہرہ رنگ لایا
جموں یونیورسٹی کے طلباء کی 2 روزہ جدوجہد کے بعد جے یو انتظامیہ نے جیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی اوتار سنگھ جسروٹیا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
جموں یونیورسٹی کے پروفیسر کو عہدے سے ہٹایا
طلبا انتظامیہ کے اس فیصلہ پر خوش تھے۔ واضح رہےکہ یونیورسٹی کے شیعبہ ارضیات کے ایچ او ڈی اوتار سنگھ جسروٹیا پر طلبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ طلبہ و طالبات کو نازیبا الفاظ سے پکارتے تھے اور کئی دفع انہیں فیل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔