اردو

urdu

ETV Bharat / city

انہدامی کارروائی، متاثرین کی معاوضے کی اپیل

سرمائی دارالحکومت جموں میں محکمہ جنگلات کی جانب سے کالوور دوواڈہ میں دہائیوں سے رہائش پزیر گوجروں کے مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کرکے اراضی کی تار بندی کی جا رہی ہے۔

انہدامی کارروائی متاثرین کی معاوضے کی اپیل

By

Published : Jul 4, 2019, 6:39 PM IST

اراضی پر رہائش پزیر گوجر بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں 1994سے رہائش پزیر ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ دہائیوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں تاہم محکمہ جنگلات نے ’’بغیر اطلاع‘‘ مکانوں اور دیگر عمارتوں کو منہدم کرکے انہیں بے گھر کر دیا ہے۔

انہدامی کارروائی، متاثرین کی معاوضے کی اپیل

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ خانہ بدوش گوجر طبقے سے وابستہ ہیں، ہر سال سردیوں اور گرمیوں میں نقل مکانی کیا کرتے تھے، تاہم ریاست میں نا مساعد حالات کے بعد انہوں نے ہجرت ترک کرکے یہاں مستقل سکونت اختیار کی تھی۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو دہائوں تک انہیں مکانات اور دیگر عمارتیں کھڑی کرنے کی اجازات دی گئی تاہم آج اچانک انہیں بے گھر کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں متاثرین نے سرکار سے متبادل رہائش یا معاضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details