اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے'

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات اس مقام پر نہیں پہنچیں کہ جہاں ہم یہ کہہ سکیں کہ کون لوگ ملوث ہیں؟

AFS Drone attack
AFS Drone attack

By

Published : Jul 3, 2021, 7:02 AM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کے پیش نظر تمام اہم جگہوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے،

ایس پی ایس پولیس ٹریننگ اسکول کٹھوعہ میں منعقدہ اٹسٹیشن و پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈرونز کا استعمال ایک خطرہ ہے۔ ہم اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی سکیورٹی ایجنسیاں مل کر کام کر رہی ہیں، کچھ اضافی اقدامات کئے گئے ہیں، جن کو ہم میڈیا کے سامنے بیان نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بم اسکواڈ ٹیم این آئی اے کے ساتھ جموں ایئر فورس اسٹیشن دھماکے کی جانچ میں مصروف

پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات اس مقام پر نہیں پہنچیں کہ جہاں ہم یہ کہہ سکیں کہ کون لوگ ملوث ہیں؟ لیکن ہم نے ماضی میں یہ دیکھا کہ عسکریت پسندوں نے ہتھیار اور منشیات کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا تھا، اس بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حالیہ حملوں میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ عام لوگوں کی جانوں کے دشمنوں کا صفایا کیا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان امن کی پہل میں ہمارا حصہ بنیں۔ نوجوان ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں جو ان کے لئے ٹھیک نہیں ہیں، جنگجوﺅں کی صفوں میں مقامی نوجوانوں کے رجحان میں کمی آئی ہے، ہم نوجوانوں کو مثبت کاموں میں مصروف رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details