جموں شہر کے پکا ڈنگا علاقے کے رہنے والے 19 سالہ سہج سبھروال کئی کتابوں کے مصنف ہیں، وہ بیشتر نوجوانوں میں بیداری لانے اور سماجی مسائل سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ جس پر اس نوجوان قلم کار کو انڈیا اسٹار پراؤڈ ایوارڈ 2019 سے نوازا جاچکا ہے۔
'ایک مصنف کے لیے لکھنے سے زیادہ پڑھنا ضروری ہے' سہج سبھروال کی تصنیف کردہ نظم "Pedagogical Thoughts Made Facts"کو انڈیا بک آف ریکارڈس میں بھی جگہ ملی ہے۔
سہج سبھروال کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا اسی شوق نے انہیں کتابیں تصنیف دینے کی جانب راغب کیا اور وہ دو مزید کتابوں پر بھی کام کررہے ہیں۔
سہج سبھروال نے سترہ سال کی عمر سے لکھنا شروع کیا، ان کا کہنا ہے کہ کتابوں کے مطالعہ کا شوق انہیں بچپن سے ہے جس سے ان کو لکھنے میں کافی مدد ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، ماہرین تعلیم اور دانشوران بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کتابوں کا مطالعہ ضرور کیا جائے۔ سہج سبھروال نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ کتابوں کا مطالعہ نہ کرنے سے انسان کی ذہنی نشو ونما کمزور ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:میر واعظ محمد عمر فاروق دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تصنیف میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور میری ساری تحریریں خاص طور پر نوجوان کے لیے ہے، جموں و کشمیر میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی کوفت کے شکار ہورہے ہیں جنہیں میری تصانیف سے کافی سے مدد ملی گی۔