اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ: امتیاز ملک ڈول افکان کمپنی یونین کے صدر منتخب - امتیاز ملک ڈول افکان کمپنی یونین کے صدر منتخب

ٹریڈ یونین کے صدر سُریش شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام یونین مل کر کشتواڑ کی غریب عوام کے لیے پروجیکٹ میں روزگار کے لیے کام کریں گے۔

union president
یونین کے صدر منتخب

By

Published : Aug 29, 2021, 9:08 PM IST

ضلع کشتواڑ کے ڈول میں پاور پروجیکٹ پر گزشتہ کئی برسوں سے کام چل رہا ہے۔ اس کے چلتے آج ایک نئی یونین 'سدھار لیبر یونین' کا یونٹ بنایا گیا۔

یونین کے صدر منتخب

کشتواڑ میں سدھار لیبر یونین کے ضلع صدر راجا ٹھاکر کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں پچاس کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں یونین نے فیصلہ لیا کہ 2008 سے سدھار لیبر کشتواڑ کے اندر کام کررہی ہے پر ڈول میں پاور پروجیکٹ افکان کمپنی کے اندر سدھار لیبر یونین کی کوئی برانچ نہیں تھی، اس لیے اس پاور پروجیکٹ میں بھی سدھار لیبر یونین اپنی نئی کمیٹی تشکیل دے کر پاور پروجیکٹ کے اندر کام کررہے مزدور طبقہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔ اس تحت لیبر کا حق دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

اس دوران ٹریڈ یونین کے صدر سریش شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام یونین مل کر کشتواڑ کی غریب عوام کو پروجیکٹ میں روزگار کے لیے کام کریں گے۔

سریش شرما نے مزید کہا کہ کشتواڑ کے پاور پروجیکٹ میں لوگوں کو ٹھیکدار کے کھاتوں میں پیسہ دیا جارہا ہے جب کہ لوگوں کو کمپنی میں لگانا چاہیے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔ کشتواڑ کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس ناانصافی کو دور کرنے کے لیے ہم لوگ کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details