سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو نئی تشکیل شدہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی )کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ممبران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جموں اور سری نگر میں منعقد ہوا جس دوران متفقہ طور پر غلام نبی آزاد کو پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔ Ghulam Nabi Azad elected Chairman of Democratic Azad Party
بتادیں کہ 73سالہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کے روز کانگریس کو خیر باد کہہ دیا اور 26 ستمبر کو آزاد نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔ غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد یوٹی کے متعدد لیڈران نے آزاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
غلام نبی آزاد کی زیر قیادت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے حق میں عوامی رابطہ پروگرام شروع کرے گی۔