اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق وزرا نے منوج سِنہا سے ملاقات کی - سابق وزیر چودھری ذوالفقار علی

سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایکلاویا ماڈل رہائشی سکولوں اور قبائلی ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ کے آپریشنل کرنے کے مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں انس آبپاشی منصوبے پر عمل در آمد، کوترانکا۔خواص روڈ کی تعمیر، پیری میں نئے ڈگری کالج کا قیام، ڈگری کالج کوترانکا کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

former ministers
سابق وزرا نے منوج سِنہا سے ملاقات کی

By

Published : Aug 31, 2021, 9:23 PM IST

سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور سابق وزیر چودھری ذوالفقار علی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر نرمل سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جو غیر دریافت شدہ سیاحتی اِمکانی علاقوں کی ترقی، توی ریور فرنٹ کے کام میں تیزی لانے، دیالچک۔چالان روڈ کو وسعت دینے سے متعلق ہے۔ اس میں لکھن پور۔مہان پور۔بسولی۔ڈنیرہ روڈ کی تعمیر کا بھی ذکر ہے۔

اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا جن کی ہدایت پر بسولی میں واٹر سپورٹس بنیادی ڈھانچہ قائم ہوا۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے علاقے میں واٹر سپورٹس سہولیات کو بڑھانے کی درخواست کی تاکہ اسے ایک بڑا سیاحتی مرکز بنایا جائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بسولی کو جدید سہولیات کے ساتھ آبی کھیلوں کی ایک منفرد منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ہم زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں'۔ لیفٹیننٹ گورنر نے توی ریور فرنٹ کی ترقی پر کہا کہ منصوبے اور دیگر اہم آبی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 'جموں تی بیراج کو ایک سال کی مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات پہلے ہی دی جا چکی ہیں'۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق نائب وزیرا علیٰ پر زور دیا کہ وہ تمام محاذوں پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اِپنی مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔

سابق وزیر چودھری ذوالفقار علی نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی۔ سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایکلاویا ماڈل رہائشی سکولوں اور قبائلی ریسرچ اِنسٹی چیوٹ کے آپریشنل کرنے کے مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں انس آبپاشی منصوبے پر عمل در آمد، کوترانکا۔خواص روڈ کی تعمیر، پیری میں نئے ڈگری کالج کا قیام، ڈگری کالج کوترانکا کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'حدبندی کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے': منوج سنہا

اُنہوں نے راجوری۔پونچھ میں سیاحتی شعبے کی ترقی کے مسئلے کی طرف لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کرائی۔ فارسٹ رائٹس ایکٹ پر تیزی سے عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جنگلاتی حقوق ایکٹ کو عملی طور پر نافذ کر رہی ہے اور قبائلی برادریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے کئی اِقدامات کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ جائز مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details