عُمران ملک کے والد عبدالرشید گذشتہ 40 برسوں سے جموں کے شہیدی چوک میں سبزی بیچتے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ عمران ملک بچپن سے ہی کرکٹ کے شوقین تھے اور ہمیشہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
عبدالرشید نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خوب ترقی کرے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔
سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی عُمران، جموں و کشمیر ٹیم کی جانب سے محض دو ہی میچ کھیلے ہیں حالانکہ انہیں آئی پی ایل کے آخری میچوں میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا جبکہ عمران نے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسی چھاپ چھوڑی کہ کرکٹ کے ہر مداح کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔