واضح رہے کہ رامبن کے نزدیک کیفٹریہ موڑ پر گزشتہ دیر رات ایک ٹریکٹر دریائے چناب میں جاگرا تھا، جس میں سوار پانچ مزدور میں سے تین کو پولیس اور مقامی رضاکاروں نے زندہ بچالیا تھا تاہم دو لاپتہ افراد میں سے ایک، ڈرائیور الطاف احمد (32) ولد غلام حسن کا (ساکن کانگا تحصیل) کی لاش بڑی مشقت کے بعد دریاے چناب سے نکالی گی۔
رامبن: دریائے چناب سے ڈرائیور کی لاش برآمد
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ پر گزشتہ روز ہوے سڑک حادثے میں ہلاک ایک ڈرائیور کی لاش کو دریائے چناب سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرا شخص دریا کی تیز بہاؤ میں بہہ گیا ہے۔
دریائے چناب سے ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی
تاہم مدثر احمد بٹ ولدیت عبدالرشید بٹ (ساکن ہوچکی تحصیل اکھڑال) کی لاش دریاے چناب کی تیز لہروں میں بہہ گئی ہے، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:40 AM IST