اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ سے تعزیت کی - ताजा खबर फारूक अब्दुल्ला

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کے قتل پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی

By

Published : Sep 15, 2021, 10:02 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے دیگر سینیئر لیڈر بھی موجود تھے۔ تاہم اس موقع پر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرنے سے انکار کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی


نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کا قتل چند روز قبل دہلی میں کیا گیا اور اب دہلی کے موتی نگر کے علاقے میں نیشنل کانفرنس کے رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کے قتل معاملے میں کرائم برانچ نے دوسرے ملزم بِلہ کو گرفتار کیا ہے۔ اسے جموں سے گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس کی ٹیم اسے دہلی لارہی ہے۔
معاملے میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ترلوچن کو تاوان کے لیے یرغمال بنایا تھا۔ لیکن بعد میں اسے پکڑے جانے کا ڈر تھا۔ اسی لیے اس نے انہیں قتل کیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم راجیندر کو مغربی ضلع پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔
معلومات کے مطابق 9 ستمبر کو پولیس نے موتی نگر علاقے میں ایک گھر سے ایک بوسیدہ لاش برآمد کی تھی جس کی شناخت ترلوچن سنگھ کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:این سی لیڈر ترلوچن سنگھ قتل معاملے میں دوسرا ملزم گرفتار

تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ترلوچن سنگھ 2 ستمبر کو دہلی آئے تھے۔ اسے 3 ستمبر کو کینیڈا جانا تھا۔ اس دوران وہ ہرپریت سنگھ کے گھر میں ٹھہرا ہوا تھا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ ہرمیت سنگھ نے اسے قتل کیا ہے۔
پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ ترلوچن سنگھ وزیر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ اس سلسلے میں موتی نگر پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کرائم برانچ کو منتقل کردی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details