جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav کے سلسلے میں جموں اور سرینگر کے کالجز میں سوریہ نمسکار Surya Namaskar کا اہتمام کرنے کے احکامات کی وادی کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شدید مذمت کی تھی اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے سینیئر بھاجپا لیڈر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی سے ردعمل جاننے کی کوشش Dr Darakhshan Andrabi on Surya Namaskar کی۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ" مذہبی معاملات پر سیاست کرنا جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب پر جب بھی سیاست ہوتی ہے تو اس پر ہمارا ہی نقصان ہوتا ہے۔ مذہب کو سیاست کے بیچ نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوریا نمسکار پر سیاست کرنا بھی اچھا نہیں ہے جو سوریا نمسکار کرنا چاہیے وہ کرسکتا ہیں۔"
وہیں انہوں سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر کشمیری طالبات کے خلاف آن لائن ہتک آمیز بیانات دینے کے الزام میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک نوجوان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ ویڈیوز آئے جس میں کشمیری لڑکیوں کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے فوراً جموں کشمیر پولیس کے افسران کو گزارش کی کی اس شخص کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے کیونکہ اس ویڈیو میں مسلمان لڑکیوں کے کردار پر انگلی اٹھائی گئی تھی اور مسلمانوں لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی بات کی گئی تھی۔