اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ :ووٹ شماری سے قبل عملہ کو دی گئی تربیت

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ضلع انتظامیہ نے ووٹ شماری کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ہال میں عملہ کو تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ووٹ شماری سے قبل عملہ کو دی گئی تربیت
ووٹ شماری سے قبل عملہ کو دی گئی تربیت

By

Published : Dec 17, 2020, 6:19 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ سے قبل ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ووٹ شماری کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے الیکشن حکام کے ہمراہ ووٹ شماری کے لئے نامزد کئے گئے عملہ کو تربیت دینے کے لئے الیکشن ہال میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔اور مرحلہ وار ووٹ شماری کے متعلق عملہ کو خصوصی تر یت دی گئی ۔

ووٹ شماری سے قبل عملہ کو دی گئی تربیت

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہو جائیں گے اور 22 دسمبر کو صبح سات بجے سے ووٹ شماری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔اس ضمن میں پہلے ہی تیاریاں مکمل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ووٹ شماری کے دوران عملہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور نتائج میں تاخیر نہ ہو ۔

ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ تمام بیلٹ باکسز کو سٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے اور ووٹ شماری سے قبل آج عملی مشق کی گئی ہے، تاکہ وہاں موجود عملہ اُس وقت آسانی سے اپنا کام کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔اور دیہات سے آنے والی گاڑیوں کو صدر مقام پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details