اردو

urdu

ETV Bharat / city

چھ مئی کو سرینگر میں دربار کھلے گا

جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں سے سرینگر تک دربار موو دفاتر کی منتقلی کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

6 مئی کو سرینگر میں دربار کھلے گا

By

Published : Apr 13, 2019, 5:29 PM IST


عمومی انتطامیہ محکمے کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر جموں میں 26 اپریل 2019 کو دفتری اوقات کے بعد بند ہوں گے جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر 27 اپریل 2019 کو دفتری اوقات کے بعد جموں میں بند ہوں گے۔

یہ تمام دفاتر سری نگر میں 6 مئی 2019 کو اپنا کام کاج شروع کریں گے۔

جموں وکشمیر واحد ریاست ہے جہاں حکومتی کاروبار دو شہروں سے چلایا جاتا ہے۔ موسم سرما میں کاروبار حکومت جموں سے چلایا جاتا ہے جبکہ سرینگر کو گرمائی دارالخلافہ کا درجہ حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details