اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dalai Lama: دلائی لامہ جموں کے دورے پر پہنچے - لداخ میں دلائی لامہ ایک ماہ قیام کریں گے

تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ آج سے مرکز کے زیر اتنظام علاقے جموں اور لداخ کے روزہ دورے پر ہیں۔ دلائی لامہ 15 جولائی کو لداخ کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک مہینہ قیام کریں گے۔ Dalai Lama to visit Jammu and Ladakh

Dalai Lama to visit Jammu and Ladakh
دلائی لامہ کا دو روزہ جموں اور لداخ دورہ‎‎

By

Published : Jul 14, 2022, 11:09 AM IST

Updated : Jul 14, 2022, 2:26 PM IST

جموں:تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ آج سے مرکز کے زیر اتنظام علاقے جموں اور لداخ کے روزہ دورے پر ہیں۔ 15 جولائی دلائی لامہ کو لداخ کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک مہینہ قیام کریں گے۔ Dalai Lama to visit Jammu and Ladakh تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں اور لداخ کے دورے پر آج جموں پہنچے، اور آئندہ کل 15 جولائی کو لداخ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں دلائی لامہ تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے۔ ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں اپنے قیام گاہ سے 2 برس بعد بدھ رہنما کا اس طرح کا پہلا دورہ ہے۔ Dalai Lama to visit Jammu and Ladakh

ویڈیو

دلائی لامہ گذشتہ دنوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب وزیر اعظم مودی نے انہیں 87ویں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی اور لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لیے دعائیں دی تھی۔ مودی کی مبارکبادی پر چین اعتراض کیا تھا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ "بھارتی فریق کو 14ویں دلائی لامہ کی چین مخالف علیحدگی پسند فطرت کو پوری طرح سے تسلیم کرنا چاہیے۔ اور ہمیں چین کے ساتھ اپنی وابستگی کی پاسداری کرنی چاہیے، سمجھداری سے بولنا اور کام کرنا چاہیے اور تبت سے متعلق معاملات کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند کرنا چاہیے۔"

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ 14ویں تبتی مذہبی پیشوا ہیں جہنیں سنہ 1989 میں نوبل انعام سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دنیا بھر میں 150 سے زائد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ جب دلائی لامہ 2 برس کے تھے تبھی ان کی شناخت 14 ویں مذہبی رہنما دلائی لامہ کے نام سے ہوگئی تھی۔ پانچ برس کی عمر میں ہی دلائی لامہ کو سرکاری طور پر تبتی مذہبی رہنما کے تخت پر بٹھادیا گیا۔

Last Updated : Jul 14, 2022, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details