مظاہرے میں شامل لوگوں نے مارے گئے سرپنچ اجے پنڈتا کے حق میں نعرے بازی کی۔ کینڈل مارچ میں متعدد کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے شمولیت کی۔
جن میں ضلع کولگام کے بالسوں گاؤں کی سرپنچ سمیتا کول، منیس کول اور ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے سرپنچ منوج پنڈتا شامل تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ میں چند روز قبل کانگریس سے وابستہ اجے پنڈتا نامی ایک سرپنچ پر نامعلوم اسلحہ برداروں نے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
مذکورہ سرپنچ کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دے دیا۔