ارنیا سیکٹر: بی ایس ایف کی جانب سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ کہیں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ یا منشیات کی کھیپ سرحد پار تو نہیں کی گئی۔ بی ایس ایف کے مطابق، جوانوں نے ہفتہ کی صبح تقریباً 4:45 بجے آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو دیکھا۔ چوکس فوجیوں نے اس پر 7 تا 8 راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈارون واپس پاکستان کی جانب چلا گیا۔
جس کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں عسکریت پسند گرد تنظیمیں ڈرون کے ذریعے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے ڈرون دیکھا گیا ہو۔ ایسے ڈرون ماضی میں بھی کئی بار دیکھے جا چکے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج کے تیار سپاہیوں کی وجہ سے انہیں واپس پاکستان جانا پڑا۔ حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔