پرشمولا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرشمولا گاؤں کو جوڑنے والی سڑک پر کوئی کام نہیں ہوا ہے اور اس بارے میں متعلقہ محکمہ کو ہزاروں بار اطلاع دی گئی ہے لیکن ان سب کے باوجود ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ملا۔
کشتواڑ: 'کنتواڑا کی عوام نے آر ڈی ڈی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا' - منریگا اسکیم
کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ رابشلہ بلاک کے پنچایت سنگنہ کے لوگوں نے آر ڈی ڈی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ منریگا اسکیم کے تحت گزشتہ 14 سال سے جاب کارڈز ہولڈرز کو روزگار فراہم کرایا جارہا ہے لیکن حکومت ہند کی اس اسکیم کو اگر کنتواڑا کے پرشمولا گاؤں میں دیکھا جائے تو 14 سال میں ایک لاکھ کا بھی کام زمینی سطح پر یہاں نہیں ہوا ہے۔
کشتواڑ کے کنتواڑا میں آر ڈی ڈی پر مبینہ بدعنوانی کا الزام
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں: آزاد
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانہ کا بیجا استعمال اور آر ڈی ڈی کی اس لوٹ کھسوٹ پر جب تک قدغن نہیں لگے گا تب تک علاقے کی ترقی نہیں ہو سکتی۔ لوگوں نے لیفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور اپیل کی ہے کہ درابشلہ بلاک کے سنگنہ پنچایت کی تحقیقات کی جائے جس سے لوگوں کو انصاف مل سکے۔