جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ووٹروں کی تعداد میں 20 سے 25 لاکھ تک اضافہ ممکن ہے، ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ کے مطابق ووٹروں کی تعداد اس وقت 76 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی۔
J&K May Get 25 Lakh New Voters Including Outsiders
محکمہ الیکشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں خصوصی ترمیم کا کام 15 ستمبر سے شروع ہوگا، جس پر جموں کشمیر کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا، اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ بھی طلب کی ہے۔
ادھرپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کریں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے کل جماعتی میٹنگ بلائیں تاکہ اس فیصلے کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے۔