اردو

urdu

ETV Bharat / city

Proest against Farooq Abdullah: بجرنگ دل کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج

دائیں بازو کی جماعت بجرنگ دل نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ Dr Farooq Abdullah کے خلاف جموں کے پریس کلب میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ بجرنگ دل نے کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کے مدنظر' کشمیری پھرن'Kashmiri Pharan پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بجرنگ دل کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج
بجرنگ دل کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 13, 2021, 8:53 PM IST

دائیں بازو کی جماعت بجرنگ دل Baijrag Dal Protest in Jammu نے آج پھر سے ایک بار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف جموں کے پریس کلب میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔

بجرنگ دل کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج

اس موقع پر بجرنگ دل کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لگاتار پاکستان کے ساتھ بات چیت India Pak Talks کرنے کی وکالت کرتا ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ فاروق عبداللہ ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گپکار ایجنڈا Gupkar agenda پاکستان یا چین کا ایجنڈا ہے اس کو جموں کی سر زمین پر پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

بجرنگ دل کے ریاستی صدر نے مزید کہا کہ 'ڈاکٹر فاروق چین کی مدد چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کو کہتے ہیں لہٰذا وہ کہاں کے دیش بھگت ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Farooq Abdullah fumes at journalist: 'پاکستان کے ساتھ بات کرنی ہی ہوگی'



انہوں نے کشمیر میں روایتی لباس 'پھرن' پر پابندی کا مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسند 'پھرن' کا استعمال کرکے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہیں۔

انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پبلک مقامات پر پھرن پہننے پر پابندی عائد کرے۔

ہم آپ کو بتادیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز جموں میں مائیگریٹ پنڈتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو پاکستان کے ساتھ کسی بھی صورت میں پات چیت کرنی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details