اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دفعہ 370، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے' - کشممیری پنڈت

وادی کشمیر سے ہجرت کرچکے شیشی کیلم نامی کشمیری پنڈت نے دفعہ 370 کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

'دفعہ 370، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے'

By

Published : Aug 8, 2019, 8:50 PM IST

ششی کیلم نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخی کافی نقصان دہ ثابت ہوگا، جموں و کشمیر میں بے روز گاری پہلے سے تھی، جو اب مزید بڑھے گی۔
ششی کیلم جو کہ سماجی کارکن بھی ہیں، نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 370 کو ہٹانے میں ہماری اپنی کوتاہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے کی اہم وجہ محبوبہ مفتی کا بی جے پی سے اتحاد کرنا ہے۔

کشمیری پنڈت ششی کیلم
ششی کیلم نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے یہاں کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کی وجہ سے کشمیر کی یہ حالت بن گئی ہے۔واضح رہے کہ مرکز نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو ہٹا دیا اور ریاست کو دو یونین ٹیری ٹیری (جموں و کشمیر اور لداخ) میں تقسیم کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details