پہلگام کلب میں نشے کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے چھٹکارہ پانے کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایس ڈی ایم پہلگام، ڈی ای پی او اور نوڈل آفیسر نے شرکت کی۔
'نشہ مکت بھارت' سے وابستہ فیاض احمد شیخ کے علاوہ ہائر سیکنڈری اسکول ازون پہلگام کے طلباء، پرنسپلز اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔اس پروگرام میں اننت ناگ کے ڈی ڈی سی کے سدھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پہلگام میں 'نشہ مکت' پروگرام کا انعقاد
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کلب میں منشیات مخالف مہم کے تحت یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اجتماعی انداز میں منشیات کی لعنت سے عوام کو نجات دلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مہم چل رہی ہےاور عوام کی جانب سے بھی تعاون مل رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئ اداروں، این جی اوز ، مذہبی تنظیموں اور انفرادی سطح پر منشیات کے استعمال اور معاشرے پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کی جارہی ہے اور علاج معالجے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس اورسول سوسائٹی کو اس قبیح لعنت کو ختم کرنے کےلیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔
ایس ڈی ایم ، ڈی ای پی او کے علاوہ دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور بہترین شرکاء کو میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔