دو برس سے کورونا وائرس کی وجہ سے بند رہنے کے بعد جموں و کشمیر میں 30 جون سے شری امرناتھ یاترا شروع ہوگی جو کی 43 دنوں پر محیط رہی گی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا کہ 43 روزہ امرناتھ یاترا 30 جون سے کووڈ پروٹوکول کے ساتھ شروع ہوگی۔ ایل جی منوج سنہا کے دفتر نے ٹویٹ میں کہا کہ 'آج شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ 43 روزہ یاترا 30 جون کو تمام کووڈ پروٹوکول کے ساتھ شروع ہوگی اور روایت کے مطابق رکھشا بندھن کے دن اختتام پذیر ہوگی۔ Shri Amarnath Ji Shrine Board Meeting ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ایل جی اور شرائن بورڈ کے حکام نے آنے والی یاترا سے متعلق مختلف امور پر گہرائی سے بات چیت کی۔
Annual Amarnath Yatra: دو برس بعد سالانہ امرناتھ یاترا تیس جون سے شروع ہوگی: ایل جی منوج سنہا
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سالانہ امرناتھ کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے کہا کہ امرناتھ کے دوران کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ Annual Amarnath Yatra
شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی میٹنگ
انتظامیہ نے امسال یاترا کی مدت 60 روز کے بجائے 43 دنوں تک ہی رکھی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب یاترا گزشتہ دو سالوں کے دوران منعقد نہیں ہو پائی تھی جبکہ آئن لائن اور ٹی وی کے ذریعے یاتروں کو درشن کرائے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ بیرونی ریاستوں سے لاکھوں ہندو زائرین وادی کشمیر میں سیاحتی مقامات پہلگام کی پہاڑیوں میں واقع امر ناتھ گھپا درشن کرنے کے لیے آتے ہیں۔
Last Updated : Mar 27, 2022, 8:10 PM IST