جموں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو جموں کے دو روزہ دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران موصوف کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ س آر پی ایف کے 83 یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
جموں کشمیر پولیس کے ترجمان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روزہ دورے میں وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی ان کے ہاتھوں متوقع ہے۔