اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج صبح نو بجے سے شروع ہوں گے - ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لیے ہونے والی کاونٹنگ

ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لیے ہونے والی کاونٹنگ کے تعلق سے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور کل صبح نو بجے سے کاونٹنگ شروع ہوگی جس کی دیر رات تک جاری رہنے کی امید ہے۔

kk sharma
ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما

By

Published : Dec 21, 2020, 10:36 PM IST

جموں وکشمیر کے انتخابی کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی کاونٹنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اور یونین ٹریٹری کے تمام صدر مقامات پر کل 280 ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے گنتی کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما

کے کے شرما نے کاونٹنگ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی، جس میں جموں اور کشمیر کے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی، جبکہ اسٹیٹ کمیشن اور دیگر اعلیٰ انتخابی افسران اَز خود میٹنگ میں موجود تھے۔

کے کے شرما نے کہا کہ کاونٹنگ کا عمل ہر کاونٹنگ مرکز میں ریٹرن آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرن افسر کی نگرانی میں ہوگا، انہوں نے مزیدکہا کہ کاونٹنگ کا پورا عمل سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا اور سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹ موجود ہوںگے ، جس کی اعلیٰ پیمانے پر نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو کاونٹنگ ہالوں میں کووِڈ۔19 پروٹوکال کی سختی سے عمل درآمد پر یقینی بنانے اور ہر میز پر ماسک اور سینیٹائزر رکھنے کی ہدایت دی، اس کے ساتھ ہی وہ کاؤنٹگ مقامات کے لیے تعینات عملہ دیگر ملازمین کے لیے ہال میں داخل ہونے سے قبل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کی ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے تعریف بھی کی اور محکمہ صحت، حفاظتی عملہ اور پولیس کو انتخابات کے دوران مفصل انتظامات کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details