اردو

urdu

ETV Bharat / city

Decision of the Haj Committee of India: مرکزی حج کمیٹی کے فیصلے کا استقبال - مرکزی حکومت نے حج کو لے کر لیا بڑا فیصلہ

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج کے لیے ریزرو کیٹگری کی عمر 65 برس سے بڑھاکر 70 برس کرنے کے فیصلے کا راجستھان کی مسلم تنظیموں کی جانب سے استقبال Muslim Organizations Welcomed the Decision کیا گیا ہے۔

Decision of the Haj Committee of India
مرکزی حج کمیٹی کے فیصلے کا استقبال

By

Published : Dec 17, 2021, 11:18 AM IST

جے پور۔ مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا، یہ فیصلہ قابل تعریف ہے۔ مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے مرکزی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی سے ہم لوگوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ریزرو کیٹگری میں تبدیلی کی جائے اور جو عمر 65 برس کر رکھی ہے اس میں توسیع Extension of Age of Reserved Category for Hajj کی جائے۔ مرکزی حج کمیٹی نے ہمارے اس مطالبے کی جانب توجہ دی اس لیے مرکزی حج کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ویڈیو

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے بڑا فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے لیا گیا ہے اس کے بعد میں کہیں نہ کہیں ہم لوگوں کو ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ اس برس حج ہو پائے گا، وہیں راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کی جانب سے بھی جو بڑا فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے حج سے متعلق لیا گیا ہے، اس کا استقبال کیا گیا تھا اور باقاعدہ پورے فیصلے کو لے کر ایک پریس نوٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Hajj Committee is Fully Prepared for Hajj 2022: حج کو لیکر حج کمیٹی پوری طرح سے تیار

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ریزرو کیٹگری کے لئے جو عمر 65 برس مقرر کر رکھی تھی اس میں توسیع کرتے ہوئے ستر برس کر دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details