ایک جانب ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ریاست راجستھان کے عوام سے کورونا وائرس کے پیش نظر جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
جے پور میں سر عام سماجی فاصلے کی خلاف ورزی دوسری جانب ان کی ہی جماعت کے رہنما ان کی اس بات کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں، اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان کی موجودگی میں سماجی دوری کی دھجیاں اڑتی نظر آئیں۔
یہاں پر کافی زیادہ تعداد میں باشندے بھی جمع ہوگئے، جبکہ یہاں پر پولیس کے جوان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے لیکن انہوں نے کسی سے کچھ بھی نہیں کہا۔
جے پور میں سر عام سماجی فاصلے کی خلاف ورزی دراصل دارالحکومت جے پور کے دہلی روڈ پر واقع ون وہار کالونی مقامی باشندوں نے ایک تنظیم کے ساتھ مل کر جو لوگ کورونا وبا کے درمیان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان لوگوں کو انعامات دینے کا پروگرام منعقد کیا تھا، اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے جب رکن اسمبلی رفیق خان یہاں پر پہنچے تو یہاں پر لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔
جے پور میں سر عام سماجی فاصلے کی خلاف ورزی اس کے بعد ایک کے بعد ایک لوگ آگے آتے گئے اور رکن اسمبلی کے ساتھ سیلفی لیتے گئے لیکن کوئی بھی انہیں منع کرنے والا یہاں پر نظر نہیں آیا، وہیں مقامی باشندوں کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بھی کافی زیادہ بدتمیزی اوربدسلوکی کی گئی۔