اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: کانگریس کے مظاہرے میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - بنا ماسک کے نظر آئے

راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے عوام سے یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا وبا کی گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔ گائڈلائنز عوام کے حق میں بہتر ہیں۔

Corona Guidelines
کورونا گائیڈلائن

By

Published : Jun 11, 2021, 4:34 PM IST

راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی عوام پاسداری کریں۔ اس کے لیے حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ لیکن جن لوگوں پر گائیڈ لائن کی پاسداری کروانے کا ذمہ ہے آج وہی لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔

کورونا گائیڈلائن

آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سول لائنس علاقہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافہ کے تعلق سے کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس احتجاج کی قیادت راجستھان حکومت میں ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سنگھ کر رہے تھے اور یہاں پر تعلیم وزیر گویند سنگھ، بجلی وزیر بی ڈی کللہ، جے پور ہیریٹیز میر منیش گجر سمیت کثیر تعداد میں کانگریسی کارکنان کا ہجوم نظر آیا۔ احتجاج کے دوران لوگ بہت قریب قریب اور بنا ماسک کے نظر آئے۔

یہاں پولیس محکمے کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے اور جو پولیس کے جوان گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے عوام کا چالان کاٹتی ہے وہی یہاں ان لوگوں پر کاروائی نہیں کر رہی تھی جو کورونا گاؤڈلائنس کی پاسداری نہیں کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جےپور: کورونا سے متعلق حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

کہا جا سکتا ہے کہ جس طرح سے آج کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی گئی، اگر ذمہ دار لوگ ہی اس طرح لاپرواہ ہو گئے تور کورونا وبا میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details