اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں دردناک حادثہ

ریاست راجستھان کے ضلع سیروہی کے نندگاؤں علاقے میں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔

By

Published : Oct 27, 2019, 8:54 PM IST

فائل تصویر

ملک میں جہاں ہرجگہ خوشی کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ وہیں ریاست راجستھان کے نند گاؤں علاقے میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جب ایک جھوپڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے دو چھوٹے بچے ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریودار تھانہ کے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

معلومات کے مطابق ضلع سیروہی کے ریودار تھانہ علاقہ میں نندگاؤں گوشالا میں ایک کنبہ کچی جھونپڑی میں رہتا تھا، جب کنبہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے گیا ہوا تھا تبھی اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے وقت گھر میں ایک 18 ماہ کا بچہ اور دوسرا 4 برس کا بچہ ہی موجود تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details