اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوائی مادھوپور: ہماری لاڈو مہم کا آغاز - hamari madoo proggram

ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت ضلعی کلکٹر راجندر کشن نے آج سے ضلع میں ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔

سوائی مادھوپور: ہماری لاڈو مہم  کا آغاز
سوائی مادھوپور: ہماری لاڈو مہم کا آغاز

By

Published : Jul 10, 2021, 4:50 PM IST

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت اس مہم کا نام ہماری لاڈو ہے ہماری لاڈو مہم کے تحت بیٹیاں ہر ہفتہ کو ضلعی عہدیداروں سے ملیں گی۔

سوائی مادھوپور: ہماری لاڈو مہم کا آغاز

اس دوران متعلقہ افسران اپنے تجربات بیٹیوں کو بتائیں گے۔ اس مرحلے میں ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے مانٹاؤن گرلز اسکول کی لڑکیاں کلکٹر کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں۔

جہاں ضلعی کلکٹر نے لڑکیوں کا استقبال کیا اور اپنے تجربات لڑکیوں کے ساتھ شیئر کیا۔اس دوران لڑکیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ کامیابی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے محنت۔

اس دوران لڑکیوں نے کلکٹر سے بہت سارے سوالات کئے جس پر کلکٹر نے خوشی سے جواب دیا۔ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا کہ ہماری لاڈو مہم کے تحت ہر ہفتہ کو ضلع کا کوئی نہ کوئی افسر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کریگا اور لڑکیوں کو اپنے تجربات کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔

مزید پڑھیں:

جے پور: 20.15 کروڑ کی لاگت سے اقلیتی ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان

کلکٹر نے بتایا کہ اس طرح سے ہر ہفتہ کے دن رنتھمبور کا ٹور لڑکیوں کو کروایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details