جے پور۔ پٹرول اور ڈیزل کے دام روز بروز کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک تو پہلے سے ہی کورونا کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اب جس طرح سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس سے عوام کو دوہری مار جھیلنی پڑی رہی ہے۔
راجستھان میں پٹرول 106 روپے لیٹر سے زیادہ اور ڈیزل سو روپے کے قریب پہنچنے والا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جس طرح سے اضافہ ہو رہا ہے اس کو لے کر جے پور کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر ان کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہی تو ہم لوگوں کو پیدل ہی گھومنا پڑے گا۔ ہم لوگ بہت ضروری کام ہونے پر ہی گاڑی لے کر گھر سے نکل رہے ہیں۔