ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں رمضان کے سبب کافی زیادہ عوامی ہجوم نظر آتا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کرنے کے لیے اس علاقے میں آتے تھے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے مریض پائے جانے کی وجہ سے یہ علاقہ ابھی تک ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے۔
کورونا وائرس نے بارونق بازار کو بے رونق بنا دیا - جے پور کے رام گنج علاقے میں رمضان
ریاست راجستھان کے مسلم اکثریتی علاقوں میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کافی زیادہ چہل پہل شروع ہوجاتی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس نے ریاست کے تمام بارونق مقامات کو بے رونق کردیا ہے۔
کورونا وائرس نے بارونق مقامات کو بے رونق بنا دیا
علاقے کو ہاٹ اسپاٹ بنائے جانے کے بعد یہاں پر انجام دی جانے والی تمام قسم کی سرگرمیوں کو بند کردیا گیا ہے اور مکمل طور سے کرفیو نافذ ھے، جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے بعد سے اس علاقے کے دوکانداروں کا مطالبہ ہے انھیں دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔