اعتکاف یعنی مساجد میں دس روز تک ایک یا ایک سے زیادہ لوگوں کا بیٹھ کر خدا کی عبادت کرنا اور تمام ضروریات یعنی سحری و افطاری سمیت دیگر چیزیں مسجد میں ہی کرنا۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر اقبال صدیقی نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ اس مقدس ماہ رمضان میں احادیث کے مطابق اعتکاف جیسی عبادت کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی بستی میں ایک بھی شخص اعتکاف نہیں کرتا ہے تو پوری بستی گناہگار ہوتی ہے اور اگر کوئی ایک بھی شخص اعتکاف کر لیتا ہے تو پوری بستی کی جانب سے اعتکاف ادا ہوجاتا ہے۔'