اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: گاندھی جینتی کے موقع پر اردو اکادمی کا خاص پروگرام

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گاندھی جینتی کے موقع پر راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے جے پور کے رام نواس گارڈن میں واقع رویندر منچ میں 'مہاتما گاندھی اور شاعری' (اردو ڈراما) پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

rajasthan urdu academy held a programme on gandhi jayanti in jaipur
گاندھی جینتی کے موقع پر اردو اکادمی کا خاص پروگرام

By

Published : Oct 3, 2021, 9:59 PM IST

یہ خاص پروگرام منعقد کر کے یہاں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے عام عوام کے ساتھ ساتھ الگ الگ محکمہ کے اعلی افسران بھی پہنچے۔

دیکھیں ویڈیو

اس پروگرام میں جنگ آزادی کے وقت کے اردو اور ہندی کے شعرا کے تمثیلی مشاعرہ کے بھی اہتمام کیا گیا۔

راجستھان اردو اکادمی کے سیکرٹری معظم علی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ عالمی وبا کورونا کا قہر کم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کا پروگرام راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

جے پور میں مسلم بیداری پروگرام کا انعقاد

انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خاص پروگرام گاندھی جینتی کے موقع پر منعقد کرنے کے پیچھے ایک اہم وجہ بھی ہے، کیوںکہ جس طرح سے جنگ آزادی میں ہر برادری ہر مذہب کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا، اس کو ہم کبھی بھلا نہیں سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details