اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rajasthan Para Teachers Protest: مستقل ملازمت کے مطالبہ پر پیرا ٹیچرز کی جے پور میں ریلی

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر آج راجستھان حکومت کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی۔

Rajasthan Para Teachers Protest
مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر جے پور میں ریلی

By

Published : Nov 21, 2021, 10:58 PM IST

جے پور ۔ یہ ریلی بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک سے روانہ ہوئی اور چاند پول، چھوٹی چوپڑ، بڑی چوپڑ ہوتی ہوئی چار دروزاہ علاقے میں پہنچی۔ چار دروازے میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں راجستھان حکومت کے خلاف نعرے لکھی ہوئی تختیاں لی تھی۔ یہاں سے یہ تمام لوگ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آئے کہ ہم لوگوں کو مستقل کیا جائے۔ وہیں راجستھان کانگریس دفتر کے سامنے سے نکلتے وقت ان تمام لوگوں کی جانب سے جم کر نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Rajasthan Para Teachers Protest: جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی اتوار کو ریلی

مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر جے پور میں ریلی

سنیکت مورچہ سمیتی کے سربراہ اعظم خان پٹھان نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے ہم لوگ راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن راجستھان حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس لیے آج ہم تمام لوگوں کی جانب سے ایک ریلی راجستھان حکومت کے خلاف نکالی گئی۔ اس دوران کثیر تعداد میں راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمی موجود رہے۔ وہیں کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہو اس لئے کثیر تعداد میں پولیس بھی موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details