اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کے 'شکتی پروگرام' میں طاقت کا مظاہرہ - RAHUL GANDHI

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے 'شکتی پروگرام' سے دوران خطاب کہا کہ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ہم راجستھان میں کسانوں کا قرض معاف کریں گے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 26, 2019, 11:56 PM IST

گہلوت نے کہا کہ مودی جی پوچھتے ہیں کانگریس نے 70 برسوں میں کیا کیا تو ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ملک میں محبت کا پیغام دیا اور آج جس ہوائی جہاز میں وہ سفر کر رہے ہیں وہ بھی اندرا گاندھی کی ہی دین ہے۔

متعلقہ ویڈیو

نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں کانگریس کی حکومت بنی ہے اسی طرح سے ہندوستان میں بھی راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس حکومت بنائے گی۔

سچن پائلٹ ریاست کے دارالحکومت جے پور میں واقع رام لیلا گراؤنڈ میں منعقدہ شکتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر کافی تعداد میں کانگریس کے اراکین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details