ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کا قہر مسلسل جاری تھا۔ ایسے میں آج بدھ کے روز صبح سے ہی موسم تبدیل ہونا شروع ہواہے۔
شام کو یہاں پر موسم نے کروٹ بدلی اور یہاں پر تیزہواکےساتھ ہلکی ہلکی بارش کا دور بھی شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔
دھول بھری آندھی چلنے کی وجہ سے گاڑی چلانے والے لوگوں کو کافی زیاد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، جب تک آندھی کا دور جاری رہا تب تک لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک لی اور ہوا بند ہونے پر دوبارہ سے اپنے راستے پر روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں میدان کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر گرمی کے موسم میں دھول بھری آندھیاں چلتی ہیں، وہی ہلکی بارش ہونے کی وجہ سے موسم بھی کافی خوشگوار ہوگیا۔
شدت کی گرمی سے موسم میں تبدیلی اورخوشگواری سے مقامی عوام محظوظ ہوئے۔ خصوصا روزہ داروں نے موسم کے بدلنے پر خوشی کا اظہار کیا او بارگاہ رب العزت میں شکر ادا کیا۔