یہ گروہ نانک صاحب کی 550 ویں برسی ہے، اس لیے 550 طالب علم سمیت برادری کے لوگوں کی جانب سے ایک دوڑ کا اہتمام کیا جائےگا۔ بھارت میں گرونانک صاحب کی برسی کے موقع پر جے پور میں اس طرح کا یہ پہلا پروگرام ہوگا۔
گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر دوڑ کا اہتمام - صحافیوں سے بات چیت
ویسے تو گرونانک کی برسی کئی ممالک میں منائی جاتی ہے لیکن اس دفعہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منائی جانے والی برسی کافی خاص ہوگی۔
اس بات کی تصدیق ریاستی سکھ برادری کے اعلی ذمہ داروں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ ذمہ داروں کا کہنا تھا یہ دوڑ جےپور کے الگ الگ علاقوں سے ہو کر گزرے گی۔ اس دوڑ کے علاوہ پورے مہینے تک کئی طرح کے پروگرام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کی اس دوڑ میں گرو نانک کے پیغاموں کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران تمام برادری کے ذمہ داروں کی جانب سے دوڑ کے موقع پر پہنے جانے والے ٹی شرٹ کو بھی لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر اقلیتی دفتر کے سابق چیئرمین جسبیر سنگھ سمیت برادری کے تمام اعلی ذمہ دار موجود رہے۔